فلم ’’کیپٹن مارول‘‘کا دوسرے ہفتے بھی چھ کروڑ 93 لاکھ ڈالر کا بزنس

منگل 19 مارچ 2019 11:56

فلم ’’کیپٹن مارول‘‘کا دوسرے ہفتے بھی چھ کروڑ 93 لاکھ ڈالر کا بزنس
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) خاتون سپر ہیرو باکس آفس پر چھا گئی، فلم’’کیپٹن مارول‘‘ کا دوسرے ہفتے بھی چھ کروڑ93 لاکھ ڈالر کے بزنس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔

(جاری ہے)

خاتون سپر ہیرو کی فلم ’’کیپٹن مارول‘‘ کی ریکارڈ کمائی، دوسرے ہفتے بھی باکس آفس میں چھ کروڑ93 لاکھ ڈالر کما لئے۔ اینی میٹڈ فلم ونڈر پارک کا دوسرا نمبر رہا جس نے ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمائی کی۔’’ فائیو فیٹ اپارٹ‘‘ ایک کروڑ 32 لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر تیسرے نمبر پر رہی۔

متعلقہ عنوان :