پریانکا چوپڑا مہنگا لباس زیب تن کر کے خبروں کی زینت بن گئیں

اس لباس کی قیمت 2 ہزار 750 امریکی ڈالر یا ایک لاکھ 90 ہزار 155 بھارتی روپے بنتی ہے

منگل 19 مارچ 2019 12:21

پریانکا چوپڑا مہنگا لباس زیب تن کر کے خبروں کی زینت بن گئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے فیشن سینس کے ہر جگہ ہی چرچے رہتے ہیں لیکن اب کی بار انہوں نے اتنا مہنگا لباس زیب تن کرلیا کہ وہ خبروں کی زینت بن گئیں۔

(جاری ہے)

تصویر میں نظر آنے والا یہ لباس پریانکا چوپڑا نے ممبئی کے علاقے جوہو کے نئے ہاٹ سپاٹ سوہو ہائوس کی ایک پارٹی میں پہنا تھا۔ اس پارٹی میں بالی ووڈ ستاروں کیلئے ڈانر کا بھی اہتمام تھاجس میں پریانکا چوپڑا جب یہ لباس پہن کر پہنچیں تو ہر آنکھ انہیں ہی دیکھنے لگی۔ پریانکا چوپڑا نے اس پارٹی میں جو لباس زیب تن کیا تھا اس کی قیمت 2 ہزار 750 امریکی ڈالر یا ایک لاکھ 90 ہزار 155 بھارتی روپے تھی۔

متعلقہ عنوان :