شام میں فوج کی تعداد کم کرنے کے منصوبے پر کام جاری رہے گا، امریکی وزیردفاع

عراق کے ساتھ داعش کے شام سے خاتمے کے بعد کے حالات پر بات چیت کی ہے،بیان

منگل 19 مارچ 2019 12:24

شام میں فوج کی تعداد کم کرنے کے منصوبے پر کام جاری رہے گا، امریکی وزیردفاع
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) امریکی وزیر دفاع پیٹرک شاناھن نے کہا ہے کہ شام سے امریکی فوج کی تعداد میں کمی کے منصوبے پرکام جاری ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے ان خیالات کا اظہار اپنی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات کے بعد کیا۔ایک بیان میں امریکی وزیر دفاع نے کہاکہ انہوںنے امریکا اور اس کے اتحادیوں بالخصوص عراق کے ساتھ داعش کے شام سے خاتمے کے بعد کے حالات پر بات چیت کی ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ میں امریکی فوج کی تعداد میں کمی کا معاملہ دو روز قبل اس وقت امریکی ذرائع ابلاغ میں زیربحث آیا جب امریکی میڈیا نے یہ خبریں شائع کی ں کہ امریکا شام میں 1000 فوجیوں کو واپس نہیں بلائیگا۔ تاہم امریکی مسلح افواج کے سربراہ نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ شام میں زیادہ سے زیادہ 200 فوجیوں کو روکا جاسکتا ہے۔اخبارات میں شائع خبروں میں بتایا گیا تھا کہ ترکی اور امریکی حمایت یافتہ کرد فورسز کے درمیان شمال مشرقی شام میں 'سیف زون' کے قیام میں کے بعد امریکا نے شام میں اپنے ایک ہزار فوجیوں کو واپس نہ بلانے کا اعلان کیا ہے۔