موزمبیق میں طوفان کے باعث ہلاکتیں، تعداد ایک ہزار تک ہو جانے کا خدشہ

منگل 19 مارچ 2019 12:24

موزمبیق میں طوفان کے باعث ہلاکتیں، تعداد ایک ہزار تک ہو جانے کا خدشہ
ماپوٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) افریقی ملک موزمبیق میں انتہائی تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ آنے والے طوفان باد و باراں کے باعث ہلاکتوں کی کل تعداد ممکنہ طور پر ایک ہزار تک ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات ملکی صدر فیلیپ نیٴْوسی نے بتائی۔ایدائی نامی اس طوفان کے باعث ملک کے وسیع تر علاقے زیر آب آ گئے تھے جبکہ ملک کا ایک بڑا شہر گزشتہ کئی دنوں سے باقی ماندہ دنیا سے کٹا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :