روس کا سربیا کی اپوزیشن پر تشدد کو ہوا دینے اورحکومت کو کمزورکرنے کا الزام

سربیا کے دارلحکومت بلغراد میں ویک اینڈ پر ہونے والے مظاہروں پر تشویش ہے،روسی وزارت خارجہ

منگل 19 مارچ 2019 12:24

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) روسی وزارت خارجہ نے سربیا کی اپوزیشن پر الزام لگایا ہے کہ وہ بلقان کی اس ریاست میں اپنے مظاہروں کے ذریعے تشدد کو ہوا دینے کی کوششیں کر رہی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے جاری بیان میں کہاکہ سربیا میں ویک اینڈ پر ہونے والے مظاہروں پر انہیں تشویش ہے ۔

(جاری ہے)

ان مظاہروں کے دوران ہزارہا شہریوں نے سرب صدر وٴْوچچ کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ملک میں میڈیا کے لیے زیادہ آزادی اور نئے اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ مظاہرین کچھ دیر کے لیے دھاوا بول کر دارلحکومت بلغراد میں سرکاری ٹیلی وژن کی عمارت میں بھی داخل ہو گئے تھے۔ سربیا کے موجودہ حکمران روس کے سیاسی اتحادی ہیں۔