پاکستان سمیت دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن 22مارچ کو منایا جائے گا

منگل 19 مارچ 2019 12:31

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن 22مارچ کو منایا جائے گا اس موقع کی مناسبت سے سیمینارز اور پروگرام ترتیب دیے جائیں گے اس سلسلے میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبی ماہرین پانی کی قلت اور اس سے پیدا شدہ صورتحال پر لیکچر دیں گے۔

(جاری ہے)

پانی عصر حاضر کا ایک اہم ترین مسئلہ بن چکا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کا سب سے بڑا سبب بھارت کی جانب سے آبی جارحیت ہے بھارت نے پاکستان کا پانی روک کر متعدد ڈیمز تعمیر کر لیے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کے بڑے دریا خشک ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے پینے کے پانی اور کاشتکاری کیلئے پانی نایاب چیز بن چکا ہے ان حالات میں پانی کے ذخائر کی حفاظت اور ان کا جائز استعمال ہر ملک کی ذمہ داری ہے۔