سرگودھا ریجن کے علاقہ عیسی خیل میں تھانہ کمرمشانی پولیس ٹیم کا سرچ آپریشن ‘مجرم اشتہاری اور 2 مسلح افراد گرفتار‘ اسلحہ برآمد

منگل 19 مارچ 2019 12:31

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) سرگودھا ریجن کے علاقہ عیسی خیل میں تھانہ کمرمشانی پولیس ٹیم نے دوران سرچ آپریشن مجرم اشتہاری اور 2 مسلح افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔زرائع کے مطابق تھانہ کمر مشانی پولیس ٹیم نے علاقہ کیسرچ آپریشن کے دوران B کیٹگری کے اشتہاری مجرم محمد آصف سکنہ مندہ خیل کو گرفتار کیا جو 2018 کے درج مقدمہ بجرم 457/380 ت پ تھانہ کمرمشانی میں پولیس کو مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

اسی دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے خضرحیات اور محمد شفیق سکنائے خدوزئی کمرمشانی سے 02 عدد پسٹل 30 بور معہ 08 کارتوس برآمد کرکے تھانہ کمرمشانی میں الگ الگ مقدمات درج کئے ہیں جبکہ تھانہ صدر جوہرآباد پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی میں بلال ظفر سکنہ عظمت کالونی جوہرآباد اوراکبر خان سکنہ قاضی کالونی جوہرآباد سیچرس برآمد لی اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :