سرگودھا ‘قومی شاہراہ موٹروے پولیس نے گھر سے بھاگے ہوئے دو کم سن بچوں کو والدین کے حوالے کردیا

منگل 19 مارچ 2019 12:32

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) قومی شاہراہ موٹروے پولیس نے سرگودھا کے علاقہ بھیرہ سروس ایریا سمیت دو واقعات میں گھر سے بھاگے ہوئے دو کم سن بچوں کو والدین کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ایک بچہ 11 سالہ ایان علی سکول کی کلاس میں فیل ہونے پر گھر سے بھاگ کر راولپنڈی سے لاہور جا رہا تھا کہ بھیرہ سروس ایریا پر موٹروے پولیس نے شک گزرنے پر بچے سے پوچھ گچھ کی تو گھر سے بھاگنے کا علم ہوا جس پر بچے کو تحویل میں لے کر اس کے والد مسلم خان کے حوالے کردیا۔

دوسریواقعہ میں E-35 ھزارہ موٹر وے پر ڈیوٹی پولیس نے ہائی ایس کے پیچھے لٹک کر سفر کرنے والے مانسہرہ کے 13 سالہ بچے انس ولد عنصر کو گاڑی روک کر اتارا۔جو اپنی والدہ سے جھگڑ کر گھر سے بھاگا ہوا اور راولپنڈی جا رہا ہے جس کو موٹروے پولیس نے تحویل میں لے کر والدین کے حوالے کر دیا۔اس طرح موٹروے پولیس نے دو مختلف مقامات پر گھر سے بھاگے دو بچوں کو باحفاظت اپنے والدین کے حوالے کیا ہے -