پاکستان میں فیشن انڈسٹری نے تیزی سے تر قی کی ہے،غزل شاہ

فیشن انڈسٹری کے لوگو ں کی وجہ سے فلم کا معیار بھی بہت بہتر ہوا ہے،گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 19 مارچ 2019 11:48

پاکستان میں فیشن انڈسٹری نے تیزی سے تر قی کی ہے،غزل شاہ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 مارچ 2019ء،نمائندہ خصوصی باؤ اصغر) پاکستان کی معروف فنکارہ و برکھا پروڈکشن کی روح رواں غزل شاہ اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری نے تیزی سے تر قی کی ہے،فیشن انڈسٹری کے لوگو ں کی وجہ سے فلم کا معیار بھی بہت بہتر ہوا ہے ،کیونکہ اب فلم انڈسٹری میں فیشن انڈسٹری کے معروف فنکار کام کر رہے ہیں ، غزل شاہ نے مزید گفتگو میں کہا کہ آج جس مقام پر ہو یہ میری محنت اور لگن کا پھل ہے اورموجودہ مقام کو بہال رکھنے کیلئے مزید محنت جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں اپنی شناخت کو برقرار رکھنے کے لیے معیاری پروجیکٹس میں ہی کام کرونگی،کیو نکہ معیاری کردار ہی فنکار کو نکھارتا ہے۔

متعلقہ عنوان :