Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

احتساب عدالت راولپنڈی کی اسلام آباد منتقلی سمیت 30اہم امور پرغور کیا جائے گا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 19 مارچ 2019 11:59

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 مارچ۔2019ء) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے، جس میں 30 نکاتی ایجنڈا پر غور ہوگا. تفصیلات کے مطابق، منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوگا‘ذرائع کے مطابق اجلاس میں احتساب عدالت راولپنڈی کی اسلام آباد منتقلی کا معاملہ زیر غور آئے گا اور ریونیو ڈویژن ایف بی آر میں اصلاحات کے مجوزہ پلان پر بریفنگ دی جائے گی.

(جاری ہے)

اجلاس میں قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام میں ہونے والی پیشرفت پر غور ہوگا،متروکہ وقف املاک بورڈ پرٹاسک فورس کا قیام کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کے سربراہان کی تقرری کے معاملے بھی زیر غور آئے گا. وفاقی کابینہ انٹرٹینمنٹ اور گفٹ کیلئے بجٹ ختم کرنے منظوری دے گی جبکہ مختلف ایئرلائنز اور نجی چارٹرز کے لائسنس کی منظوری اور توسیع ایجنڈے میں شامل ہیں.

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں ڈیبٹ پالیسی کور آرڈینیشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کی منظوری اور اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر نظرثانی کیلئے بنائے گئے کمیشن میں تبدیلی شامل ہیں. کابینہ قومی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دے گی جبکہ ایجنڈے میں وزارت بین الصوبائی رابطہ اور اطلاعات میں یوتھ ڈویلپمنٹ معاہدہ اور کلین اینڈگرین پاکستان کے تحت مواصلات اسٹریٹجی تشکیل دینے کی منظوری شامل ہیں.

اجلاس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا. اجلاس میں قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام میں ہونے والی پیشرفت پر غور ہوگا،متروکہ وقف املاک بورڈ پرٹاسک فورس کا قیام کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کے سربراہان کی تقرری کے معاملے بھی زیر غور آئے گا. وفاقی کابینہ انٹرٹینمنٹ اور گفٹ کیلئے بجٹ ختم کرنے منظوری دے گی جبکہ مختلف ایئرلائنز اور نجی چارٹرز کے لائسنس کی منظوری اور توسیع ایجنڈے میں شامل ہیں.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات