لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری

خواتین اور بچوں نے رات کھلے آسمان تلے گزار ی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 19 مارچ 2019 12:01

لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 مارچ۔2019ء) لاہور کے مال روڈ پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے، کئی کم سن بچے بھی ماﺅں کے ساتھ دھرنے میں شریک ہیں. ان خواتین اور بچوں نے رات کھلے آسمان تلے گزار دی، یہ خواتین کھانے کے برتن بھی ساتھ لائی ہیں، صبح سب نے مل کر نان چنے سے ناشتہ کیا. لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ وہ مطالبات کی منظوری تک یہاں سے نہیں جائیں گی‘لیڈی ہیلتھ ورکرز وقفے وقفے سے اپنے مطالبات کے حق میں نعرےبازی شروع کر دیتی ہیں.

(جاری ہے)

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سروس اسٹرکچر منظور، اسکیل اَپ گریڈ اور دیگر سرکاری اداروں کے ملازمین کی طرح مراعات دی جائیں‘دھرنے کے باعث مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے، طلباءو طالبات کے علاوہ دفاتر اور کاروبار کے سلسلے میں آنے جانے والے افراد کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ وہ مطالبات کی منظوری تک یہاں سے نہیں جائیں گی.

ان خواتین اور بچوں نے رات کھلے آسمان تلے گزار دی، یہ خواتین کھانے کے برتن بھی ساتھ لائی ہیں، صبح سب نے مل کر نان چنے سے ناشتہ کیا. لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ وہ مطالبات کی منظوری تک یہاں سے نہیں جائیں گی‘لیڈی ہیلتھ ورکرز وقفے وقفے سے اپنے مطالبات کے حق میں نعرےبازی شروع کر دیتی ہیں. مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سروس اسٹرکچر منظور، اسکیل اَپ گریڈ اور دیگر سرکاری اداروں کے ملازمین کی طرح مراعات دی جائیں‘دھرنے کے باعث مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے، طلباءو طالبات کے علاوہ دفاتر اور کاروبار کے سلسلے میں آنے جانے والے افراد کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ وہ مطالبات کی منظوری تک یہاں سے نہیں جائیں گی.