وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کی جانب سے الیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مستردکردیا
جن تنظیموں نے الیکشن میں میری حمایت کی وہ خود دہشت گردی کی شکار رہی ہیں،معیشت کو زیادہ سے زیادہ اوپن اور شفاف بنائینگے ،پارلیمنٹ اور احتساب کرنے والے اداروں کو مضبوط بنانا ہو گا، تقریب سے خطاب ، میڈیا سے گفتگو
منگل 19 مارچ 2019 12:32
(جاری ہے)
اسد عمر نے کہا کہ انسانی وسائل، تعلیم اور صحت میں سرمایہ کاری سب سے زیادہ منافع بخش سرمایہ کاری ہے،اس سے معیار زندگی میں بہتری سمیت ترقی کی منازل طے کرنے کی رفتار بھی تیز ہوتی ہے۔
انہوںنے کہاکہ حکومت انسانی وسائل کی بہتری میں سرمایہ کاری کے لئے پر عزم ہے۔انہوںنے کہاکہ غربت کو جانچنے کیلئے صوبوں سے مل کر ملٹی دائمنشن انڈیکسز استعمال کریں گے۔انہوںنے کہاکہ سماجی تحفظ کے فروغ کے لئے صوبوں سے مل کر کام کررہے ہیں،اس کیلئے سرمائے کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے ترقیاتی شراکت داروں اور نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر بھی کام کررہی ہے۔انہوںنے کہاکہ عالمی بنک کے تعاون کو سراہتے ہیں۔حکومت انسانی وسائل کی بہتری میں سرمایہ کاری کے لئے پر عزم ہے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے اپوزیشن کی جانب سے الیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ جن تنظیموں نے الیکشن میں میری حمایت کی وہ خود دہشت گردی کی شکار رہی ہیں۔اسد عمر نے کہاکہ وِہ تنظیمیں آج بھی میرے ساتھ کھڑی ہیں ،جس دن مجھ پر الزام لگا اسی دن ان کا مجھے پیغام آیا۔ اسد عمر نے کہاکہ ان میں سے ایک تنظیم کا ابھی بھی پیغام آیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی آپکے ساتھ کھڑے ہیں ،ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیان بھی دینے کیلئے تیار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بہت عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ پاکستان کی معیشت اشرافیہ کلچر کی شکار ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں معیشت کو زیادہ سے زیادہ اوپن اور شفاف بنانا ہوگا۔ اسد عمر نے کہاکہ پارلیمنٹ اور احتساب کرنے والے اداروں کو مضبوط بنانا ہو گا۔ اسد عمر نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات پر کافی کام ہو چکا ہے اور ہو بھی رہا ہے۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ اگر پالیسی فوج کی ہے تو اس کا مطلب حکومت اپنا کردار ادا نہیں کررہی ،یا تو میں اس پالیسی کو اون کروں یا تبدیل کروں ،یہ بہانے بازی پاکستان میں بہت عرصے سے چل رہی ہے ، کرسی پر بیٹھو اور مزے کرے اور برا بول دو فوج کو کہ وہ نہیں مانتے ۔اسد عمر نے کہاکہ اگر آپ پالیسی پہ یقین نہیں رکھتے تو اس کو بدل دیں ۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.