نواز شریف کی درخواست ضمانت کیس کے دور ان سیکیورٹی کے سخت انتظامات

پولیس اور رینجرز کی نفری سپریم کورٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات رہی،سخت چیکنگ کے بعد عدالت میں داخلے کی اجازت ملی

منگل 19 مارچ 2019 12:40

نواز شریف کی درخواست ضمانت کیس کے دور ان سیکیورٹی کے سخت انتظامات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) سپریم کورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت کیس کے دور ان سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ،پولیس اور رینجرز کی نفری سپریم کورٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات رہی ،سخت چیکنگ کے بعد سپریم کورٹ داخلے کی اجازت دی گئی ۔

(جاری ہے)

سماعت کیلئے خصوصی انٹری پاس جاری کیے گئے ، ایس پی سیکیورٹی تمام سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کررہے تھے۔ذرائع کے مطابق کمرہ عدالت میں انٹری کیلئے ایس پی سیکیورٹی سے خصوصی انٹری پاس لازمی قرار دیا گیا تاہم کمرہ عدالت میں فریقین کے علاوہ کسی غیر متعلقہ شخص کو جانے کی اجازت نہیں تھی ،میڈیا نمائندگان اور وکلا کو کمرہ عدالت داخلے کی اجازت دی گئی ۔