وفاقی وزیر علی زیدی کی امریکی حکام سے ملاقاتیں ،

میری ٹائم کے شعبے میں تعاون کے لئے پاکستانی وفود کا امریکہ بھیجنے پر اتفاق ساحلی ایجنسیوں کے مابین تعاون کیلئے مواصلاتی رابطے بحال کرنے پر زور ، ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال ایل این جی درآمدات میں آسانی اور مقامی وسائل کی دریافت و پیداوار میں اضافہ ترجیحات میں شامل ہیں، علی زیدی

منگل 19 مارچ 2019 12:48

وفاقی وزیر علی زیدی کی امریکی حکام سے ملاقاتیں ،
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی زیدی نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں سرکاری عہدیداران اور نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے اہم ملاقاتیں کیں جس میں ایل-این-جی اور میری ٹائم کے شعبے میں تعاون کے لئے پاکستانی وفود کا امریکہ بھیجنے پر اتفاق کیا گیا ۔ منگل کو وفاقی وزیر نے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری-فار-فاسل-انرجی سٹیون ونگبرگ اور انکی ٹیم سے ملاقات کی جس میں دونوںنے ایل-این-جی اور میری ٹائم کے شعبے میں تعاون کے لئے پاکستانی وفود کا امریکہ بھیجنے پر اتفاق کیا ۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک نے ساحلی ایجنسیوں کے مابین تعاون کیلئے مواصلاتی رابطے بحال کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ رابطے امریکی تکنیکی مدد سے پاکستانی بندرگاہوں کو ایل این جی کی تجارت کے لئے مزید مؤثر بنانے میں مدد دینگے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ موجودہ حکومت ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے سرگرمِ عمل ہے۔علی زیدی نے کہاکہ ایل این جی درآمدات میں آسانی اور مقامی وسائل کی دریافت و پیداوار میں اضافہ ترجیحات میں شامل ہیں۔شرکاء نے کہاکہ وفاقی وزیر کا بلیواکانومی ویڑن پاکستان اور خطے کے لئے معاشی خوشحالی کا ضامن ہے۔

متعلقہ عنوان :