نمر مجید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ،

ہائی کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے اور سیکریٹری داخلہ کو نوٹسز جاری کردیئے

منگل 19 مارچ 2019 12:48

نمر مجید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نمر مجید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے اور سیکریٹری داخلہ کو نوٹسز جاری کردیئے ۔ منگل کو نمر مجید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی ۔ سماعت کے دور ان درخواست گزار کی جانب سے راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے اور سیکریٹری داخلہ کو نوٹسز جاری کردیئے ۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ 4 فروری 2019 کونمر مجید کو بیرون ملک سفر کرنے سے روکا گیا۔وکیل درخواست گزارنے کہا کہ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ انور مجید کی فیملی تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہی ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ نمر مجید کو بیرون ملک سفر سے روکنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔رضوان عباسی نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت فریقین کو نور مجید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔

متعلقہ عنوان :