روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشتگرد حملہ نہیں ہونے دینگے،روسی صدر

روس کو ایسے واقعات سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے،مسلمان رہنمائوں سے گفتگو

منگل 19 مارچ 2019 12:48

روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشتگرد حملہ نہیں ہونے دینگے،روسی صدر
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گرد حملہ نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

واقعے کا مقصد نیوزی لینڈ میں صورتحال خراب کرنا تھا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرائمیا میں مسلمان رہنمائوں سے گفتگو میں روسی صدر نے کہا کہ روس کو ایسے واقعات سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔نیوزی لینڈ سانحے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اٴْن کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقصد نیوزی لینڈ میں صورتحال خراب کرنا تھا۔