Live Updates

حکومت کی جانب سے اہل خانہ کو نوازشریف سے جیل میں ملاقات سے روکنا آمرانہ اقدام ہے‘ شہباز شریف

نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ی عمران نیازی پر ہو گی ،ایسے ہتھکنڈے ہمیں جھکا نہیں سکتے ‘ قائد حزب اختلاف

منگل 19 مارچ 2019 12:50

حکومت کی جانب سے اہل خانہ کو نوازشریف سے جیل میں ملاقات سے روکنا آمرانہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے پنجاب حکومت کی جانب سے اہل خانہ کو نوازشریف سے جیل میں ملاقات سے روکنا ایک آمرانہ اقدام ہے،گزشتہ جمعرات سے متعدد بار درخواست دینے کے باوجود ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت شدید خراب ہے ایسے میں ان کی اہل خانہ سے ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

والدہ، بہن ، بھائی اور بیٹی کی ملاقات پر پابندی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی براہ راست ذمہ داری عمران نیازی پر عائد ہو گی ،اب ملاقاتوں پر پابندی عمران نیازی کی آمرانہ سوچ کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا جیل میں ملاقات پر پابندی حکومت کی غیر جمہوری اور ظالمانہ سوچ کی عکاس ہے،ایسے ہتھکنڈے نہ کل ہمیں جھکا سکے تھے نہ آئندہ جھکا سکیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات