سانحہ نیوزی لینڈ ، مسجد کو دوبارہ کھول دیا گیا

سینکڑوں افراد نے مسجد میں نماز ادا کی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 مارچ 2019 13:04

سانحہ نیوزی لینڈ ، مسجد کو دوبارہ کھول دیا گیا
نیوزی لینڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 مارچ 2019ء) : نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں سفید فام انتہا پسند کی دہشتگردی کا نشانہ بننے والی مسجد کو دوبارہ کھول دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی مسجد کو نمازیوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ۔ مسجد کو گذشتہ روز نمازیوں کے لیے کھولا گیا جہاں پہلے روز ہی سینکڑوں افراد نے مسجد میں نماز ادا کی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی النورمسجد اور لِین وڈ میں واقع مسجد میں 15 مارچ بروز جمعہ نماز کے دوران سفید فام انہتا پسندوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 50 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔ شہید ہونے والے افراد میں 9 پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔ جس مسجد کو جمعہ کی نماز کے وقت دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا، اُسی مسجد میں عصر کی اذان دی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی۔

(جاری ہے)

جسے دیکھ کر مسلمان صارفین نے کہا کہ دہشتگردی کا نشانہ بنی اس مسجد میں عصر کی اذان ایمان افروز ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے انتہا پسند مسلمانوں کو تو شہید کر سکتے ہیں لیکن دنیا سے اسلام کو کسی صورت ختم نہیں کر سکتے۔ دہشتگردی کا نشانہ بننے کے بعد بھی مسلمان سینہ سپر ہو کر اسی مسجد میں نمازوں کی ادائیگی کریں گے کیونکہ ہم نڈر ہیں اور اپنے دین کی خاطر جان دینے کو بھی تیار ہیں۔ مسجد میں عصر کی اذان کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: