آصف زرداری کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور

سندھ ہائیکورٹ کا آصف زرداری اور فریال تالپور کو 10،10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 مارچ 2019 13:13

آصف زرداری کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور
کراچی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریف چئیرمین آصف زرداری کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتاری کا خدشہ ستانے لگا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں۔ آصف زرداری کو خدشہ ہے کہیں انہیں جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار نہ کر لیا جائے۔سندھ ہائیکورٹ میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سندھ ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری اور فریال تالپورکی دس دن کی حفاظت ضمانت منظور کر لی ہے۔عدالت نے دونوں ملزمان کو کو دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے آصف زرداری کو نیب عدالت میں پیش ہونے کی بھی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

جب کہ دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کے بینکنگ کورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع دینے کی آصف زرداری، فریال تالپور کی درخواست مسسترد کر دی ہے۔

یاد رہے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر مزمان نے منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ کورٹ کا فیصلہ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا. درخواستوں میں موقف اختیار کیاگیا کہ کیس اسلام آباد منتقل نہیں کیا جاسکتا، نہ ہی یہ نیب کے دائرہ اختیارمیں آتاہے، یہ کیس کرپشن کانہیں ہے جیسے نیب منتقل کیاگیا. درخواست میں کہا گیا کیس سندھ سے کسی اور صوبے میں منتقل کرنا غیر قانونی ہے سندھ ہائی کورٹ سے بینکنگ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے. دوسری جانب سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس کو بھی ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے‘نیب نے آصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری کو 20 مارچ کو طلب کر رکھا ہے. ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں سابق صدر آصف زرداری نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ نیب کے نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے. انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ 2 نجی کمپنیوں کے لین دین کے معاملے پر نیب مداخلت نہیں کر سکتا جبکہ نیب کے مطابق آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پارک لین اسٹیٹ کمپنی کے 25,25 فیصد شیئر ہولڈرز ہیں. یاد رہے چیئرمین نیب کی درخواست پر بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کراچیسے راولپنڈی منتقل کرنے کا حکم دیا تھا اور سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگرملزموں کی ضمانتیں واپس لیتے ہوئے زر ضمانت بھی خارج کرنے کا بھی حکم دیا تھا. آصف زرداری نے پیشی کے موقع پر کہا تھا کہ کیس منتقلی سے فرق نہیں پڑتا جبکہ وکلاصفائی کاکہناتھا کیس منتقلی کافیصلہ چیلنج کریں گے