تھر کی ترقی سندھ کی ترقی اور پاکستان کی ترقی ہے، آصف علی زر داری کا تھرکول سے بجلی کی پیداوار پر مشرت کا اظہار

منگل 19 مارچ 2019 13:44

تھر کی ترقی سندھ کی ترقی اور پاکستان کی ترقی ہے، آصف علی زر داری کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) سابق صدر آصف علی زر داری نے تھر کول سے بجلی کی پیداوار پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھر کی ترقی سندھ کی ترقی اور پاکستان کی ترقی ہے۔ ایک بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے تھر کول سے بجلی کی پیداوار پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوںنے کہاکہ آج محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی خواب کی تعبیر ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اب تھر ترقی کی منزلیں طے کریگا۔آصف زرداری نے کہا کہ تھر کی ترقی سندھ کی ترقی اور پاکستان کی ترقی ہے ۔ آصف زرداری نے کہاکہ بیشمار رکاوٹیں کے باوجود تھر کول منصوبہ کامیاب ہوا۔آصف زرداری نے تھر کول سے بجلی کی پیداور پر حکومت سندھ اور تھر کول منصوبے سے وابستہ تمام افراد کو مبارک باد دی ۔آصف زرداری نے کہا کہ اب تھر ترقی کی منزلیں طے کریگا۔آصف زرداری نے کہا کہ تھر کی ترقی سندھ کی ترقی اور پاکستان کی ترقی ہے ۔