کالعدم تنظیموں کی مدد سے الیکشن جیتنے والوں کو الگ کرنا چاہیے، بلاول بھٹو زر داری

ایسے وزرا کو نکالنے کے مطالبے پر اینٹی اسٹیٹ قرار دیا گیا، دھمکیاں اور نوٹسز موقف سے نہیں ہٹا سکتے، ٹوئٹ

منگل 19 مارچ 2019 13:44

کالعدم تنظیموں کی مدد سے الیکشن جیتنے والوں کو الگ کرنا چاہیے، بلاول ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی مدد سے الیکشن جیتنے والوں کو الگ کرنا چاہیے، ایسے وزرا کو نکالنے کے مطالبے پر اینٹی اسٹیٹ قرار دیا گیا، دھمکیاں اور نوٹسز موقف سے نہیں ہٹا سکتے۔

(جاری ہے)

منگل کو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں موت کی دھمکیاں اور نیب کے نوٹسز دیئے گئے، کالعدم تنظیموں کی الیکشن میں سپورٹ لینے والوں کو الگ کرنا چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ ایسے وزرا کو نکالنے کے مطالبے پر مجھے اینٹی اسٹیٹ قرار دیا گیا، یہ سب کچھ ہمیں اصولی موقف سے نہیں ہٹا سکتا، این ایس سی پارلیمنٹری کمیٹی بنا کر گروپوں کیخلاف کارروائی کریں۔بلاول بھٹو نے کہاکہ ایسے وزرا کو وفاقی کابینہ سے الگ کر دینا چاہیے، ایسے گروپوں سے حکومت کو دوری اختیار کرنی چاہئے۔