دنیا بھر میں دوارب سے زائد افرادپینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، یونیسکو

دنیا میں چار اعشاریہ تین ارب انسانوں کو محفوظ بیت الخلاء کی سہولیات میسر نہیں ہیں،رپورٹ

منگل 19 مارچ 2019 13:46

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) دنیا بھر میں دو اعشاریہ ایک ارب انسانوں کو صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ دنیا میں چار اعشاریہ تین ارب انسانوں کو محفوظ بیت الخلاء کی سہولیات میسر نہیں ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق یہ حقائق عالمی ادارے یونیسکو کی طرف سے پانی سے متعلق جاری ہونے والی تازہ رپورٹ میں بتائے گئے ۔

(جاری ہے)

متاثرین کی نصف تعداد کا تعلق براعظم افریقہ سے ہے۔ اقوام متحدہ کی اس تنظیم کے مطابق یورپ اور جنوبی امریکا میں بھی ستاون ملین افراد اپنے گھروں میں صاف پانی کی فراہمی سے محروم ہیں۔ اسی رپورٹ کے مطابق دنیا میں چار اعشاریہ تین ارب انسانوں کو محفوظ بیت الخلاء کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔