بلاول بھٹو زرداری کی تھرکول پاور پلانٹ فعال ہونے پر قوم کو مبارکباد

پروجیکٹ پر شب و روز کام کرنے والے انجینئرز اور دیگر اسٹاف ہمارے ہیرو ہیں، چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی

منگل 19 مارچ 2019 14:00

بلاول بھٹو زرداری کی تھرکول پاور پلانٹ فعال ہونے پر قوم کو مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے تھرکول پاور پلانٹ فعال ہونے پر قوم کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ پروجیکٹ پر شب و روز کام کرنے والے انجینئرز اور دیگر اسٹاف ہمارے ہیرو ہیں۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سندھ کی عوامی حکومت نے جو کہا تھا، وہ کرکے دکھا دیا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے سندھ کے فنڈز سے غیرقانونی طور 120 ارب روپے کی کٹوتی کردی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ معاشی مشکلات کے باوجود تھر کے کوئلے سے بجلی کی پیداوار حکومتِ سندھ کا کارنامہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ تھر کے کوئلے سے 330 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا ایک خواب شرمندہ تعبیر ہوا، اب تھر بدلے گا پاکستان۔