خواتین کی تعلیم کے بغیر قوم آگے نہیں بڑھ سکتی ،شفقت محمود

ہماری قوم آگے بڑھ رہی ہے مل جل کر ملک کو عظیم ملک بنانا ہے ،مدرسہ اسکول پرائیوٹ سکول اور گورنمنٹ اسکولوں میں ایک نصاب ہو گا ،تبھی تعلیم کا معیار بنے گا ،اپنے خوابوں کو پورا کرنے میں مشکلات ضرور آتی ہیں ، ہار نہیں ماننی چاہیے، وفاقی وزیر تعلیم

منگل 19 مارچ 2019 14:00

خواتین کی تعلیم کے بغیر قوم آگے نہیں بڑھ سکتی ،شفقت محمود
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ خواتین کی تعلیم کے بغیر قوم آگے نہیں بڑھ سکتی ،ہماری قوم آگے بڑھ رہی ہے مل جل کر ملک کو عظیم ملک بنانا ہے ،مدرسہ اسکول پرائیوٹ سکول اور گورنمنٹ اسکولوں میں ایک نصاب ہو گا ،تبھی تعلیم کا معیار بنے گا ،اپنے خوابوں کو پورا کرنے میں مشکلات ضرور آتی ہیں ، ہار نہیں ماننی چاہیے ۔

منگل کووفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈگریاں لینے والی طالبات کو مبارک باد دیتا ہوں ،امید ہے یہ طالبات اب ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گی ۔ انہوںنے کہاکہ خوشی ہوتی ہے کہ ہوم اکنامکس جیسے مضامین میں بھی بچیوں کو دلچسپی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اساتذہ بچوں کے کردار کو بنانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ خواتین کی تعلیم کے بغیر قوم آگے نہیں بڑھ سکتی ،ہماری کوشش ہے لڑکیوں کی تعلیم کو بھی اتنی ہی اہمیت دی جاے جتنا لڑکوں کی تعلیم کو دی جاتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں لڑکیوں کیلئے اور اسکول بنائے ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری قوم آگے بڑھ رہی ہے مل جل کر ہمیں اس ملک کو عظیم ملک بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تعلیمی میدان کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ اساتذہ کو ٹرینگ دینے کیلئے پروگرام لانچ کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ چاہتے ہیں کہ اساتذہ کو بہترین تعلیم ٹیکنولوجی اور مینجمنٹ ٹریننگ دی جائے ۔ا نہوںنے کہاکہ فیڈرل ڈائریکٹریٹ میں بہت سے بہتریاں لا رہے ہیں ،اسکولوں سے باہر بچوں کو اسکولوں میں داخل کرانا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اسکولوں میں سمارٹ کلاس روم بنانے ہیں جو بچوں کی تعلیم کو بہتر بنائیگا ۔

انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں تعلیم کیلئے بہت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اسکولوں میں ایک جیسا نصاب لانا چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مدرسہ اسکول پرائیوٹ سکول اور گورنمنٹ اسکولوں میں ایک نصاب ہو گا تبھی تعلیم کا معیار بنے گا ۔ انہوںنے کہاکہ ڈگریاں لینے والی طالبات خوش نصیب ہیں جن کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں اپنی قوم کو کچھ واپس دینا ہے ڈگریاں لینے والے طالبات سے ایک گزارش ہے کہ ملک کی ترقی میں کرادر ادا کریں ۔

انہوںنے کہاکہ غریب کے بچوں کو پڑھانے کی ذمہ داری لے،اپنے خوابوں کو پورا کرنے میں مشکلات ضرور آتی ہیں لیکن ہار نہیں ماننی چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ اپنی خواہش کے پیچھے لگے رہے ،ایک نہ ایک دن اپ جو چاہیں حاصل کر لینگے ۔

متعلقہ عنوان :