تھرکول سے بجلی کی پیداوار شروع، نیشنل گرڈ کو بھی بجلی کی فراہمی

نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی کے موقع پر تھر کول اتھارٹی کے ملازمین نے ایک دوسرے سے گلے مل کر مبارکبادیں دیں

منگل 19 مارچ 2019 14:00

تھرکول سے بجلی کی پیداوار شروع، نیشنل گرڈ کو بھی بجلی کی فراہمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) تھر کول سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی اور 330 میگا واٹ پاور پلانٹ سے نیشنل گرڈ کو بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔منگل کو نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی کے موقع پر تھر کول اتھارٹی کے ملازمین نے ایک دوسرے سے گلے مل کر مبارکبادیں دیں اور جشن منایا۔

(جاری ہے)

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی قیادت اور سندھ کے عوام کو مبارک باد دی ہے۔یاد رہے کہ تھرکول منصوبے کا آغاز 2011 میں سندھ حکومت اور نجی کمپنیوں کے اشتراک سے ہوا اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد 2020 تک دو ہزار میگاواٹ بجلی کی پیدوار شروع ہوجائیگی۔