شوہر کا شادی کی پہلی رات بیوی پر رعب قائم کرنے کے لیے انوکھا اقدام

نئی نویلی دلہن کو سر پر ڈنڈا مار کر زخمی کر دیا، ماں نے مشورہ دیا تھا کہ بیوی پر شروع سے خوف جما لینا، دولہے کا پولیس کو بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 مارچ 2019 14:01

شوہر کا شادی کی پہلی رات بیوی پر رعب قائم کرنے کے لیے انوکھا اقدام
مصر (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مارچ2019ء) مصر میں ایک شخص نے اپنی نئی نویلی دلہن کو سر پر ڈنڈا مار کر زخمی کر دیا جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئی۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شوہر کا شادی کی پہلی رات بیوی پر رعب قائم کرنے کے لیے انوکھا اقدام دیکھنے میں آیا ہے جہاں اس نے شادی کی پہلی رات ہی بیوی پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس نے دولہے سے بیوی کو مارنے کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ میری ماں نے مجھے تاکید کی تھی کہ اپنی بیوی کو پہلے ہی دن قابو میں رکھنا۔

لڑکے نے بتایا کہ میری ماں نے مجھے کہا تھا کہ تمہارے بھائیوں نے ایسا نہیں کیا اور یہی وجہ ہے کہ ان کی بیویاں اپنے شوہروں کی ایک نہیں سنتی۔دولہے نے بتایا کہ اس نے گھر لاتے ہی دلہن کو تین تھپڑ رسید کیے جس کے جواب میں دلہن نے بھی ایک دو تھپڑ مار دئیے،جس پر دولہا مشتعل ہو کر کچن میں گیا اور لوہے کا ڈنڈا پکڑ کر اس کے سر پر دےد مارا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دلہن کو عروسی جوڑے میں اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ دلہن کو سنگین فریکچرز آئے ہیں۔