آمدن سے زائد اثاثے کیس میں فواد حسن فواد کوریفرنس کی نقول فراہم کر دی گئیں

عدالت کی جانب سے دواپریل کو ریفرنس کے تین مزید ملزمان کو طلب کر لیا گیا

منگل 19 مارچ 2019 14:17

آمدن سے زائد اثاثے کیس میں فواد حسن فواد کوریفرنس کی نقول فراہم کر دی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے کیس میں فواد حسن فواد کوریفرنس کی نقول فراہم کر دیں۔ عدالت کی جانب سے 2 اپریل کو ریفرنس کے تین مزید ملزمان کو طلب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے گزشتہ روز ریفرنس احتساب عدالت کو بھجوایا گیا تھا۔ریفرنس میں فواد حسن فواد ،رباب حسن،انجم حسن اور وقار حسن کو نامزد کیا گیا ہے۔نیب نے آمدن سے زائد اثاٹے بنانے کے الزام میں فواد حسن فواد کو گرفتار کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :