Live Updates

محکمہ اوقاف خطیر رقم سے درباروں اور مساجد میں استعمال شدہ پانی کے ذخیرہ کے لئے ٹینکوں کا جال بچھائے گا ‘سید رفاقت علی گیلانی

ذخیرہ شدہ پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنا کر پودوںکی آبیاری و سڑکوںکی صفائی کیلئے استعمال میں لایا جائے گا‘وزیراعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون

منگل 19 مارچ 2019 14:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) وز یر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی سے ان کے آفس میں ان کے حلقہ کے وفود نے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہپانی کا ضیاع ر اعلیٰ پنجاب ہر حال میں روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔موجودہ حکومت واٹر ٹریٹمنٹ کے منصوبوںپر کار بند عمل ہے اور پنجاب کے بڑے شہروں میں استعمال شدہ پانی کو قابل استعمال بنانے کیلئے پلانٹس بنائے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ جلد صوبہ بھر میں مساجد میں وضو کے لئے استعمال شدہ استعمال شدہ پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لئے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔محکمہ اوقاف خطیر رقم سے درباروں اور مساجد میں استعمال شدہ پانی کا ذخیرہ کرنے کے لئے ٹینکوں کا جال بچھائے گا ۔

(جاری ہے)

اس ذخیرہ شدہ پانی کو پودوں کو دینے و دیگر سڑکوںکو دھونے کے استعمال میں لایا جائے گا۔

پہلے فیز میں داتا دربار جبکہ دوسرے فیز میں شاہ حسین ،میاں میر اور بہائولحق کے د درباروں پر استعمال شدہ پانی کو ذخیرہ کرنے کے بڑے بڑے ٹینک بنائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ماضی کے برعکس موجودہ دور حکومت میں شفاف ڈیل اور بہترین ورکنگ کو یقینی بنایا جائے گا اور عالمی معیار کے مطابق واٹر ٹریٹمنٹ کے ایسے پلانٹس لگائے جائیں گے جن کے ذریعے دریاؤں اور نہروں کے پانی کو بھی روزمرہ کے استعمال میں لایا جا سکے گا، پہلے مرحلے میں پنجاب کے بڑے شہروں لاہور،ملتان ،راولپنڈی ،فیصل آباد،گوجرانوالہ اور سرگودھا کے اضلاع میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگائے جائیں گے جن کے لئے مختلف غیر ملکی کمپنیوں سے پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت معاہدے کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں پانی کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری اور کام کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں جن کیلئے عملی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے پانی کی حفاظت کیلئے بھی کچھ نہیں کیا بلکہ الٹا صاف پانی کمپنی کے نام پر اربوں روپے سرکاری خزانے سے خردبرد کیے گئے جن کی تفصیلات عوام کے سامنے آ چکی ہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے روشنی میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات