محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے متعدد افسران کے تقرروتبادلے کر دیئے

منگل 19 مارچ 2019 14:18

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے متعدد افسران کے تقرروتبادلے کر دیئے۔ذرائع کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نیسپریٹینڈینٹ سینٹرل جیل راولپنڈی منصور اکبر اور ڈپٹی سپریٹینڈینٹ (ایگزیکٹو)سینٹرل جیل راولپنڈی ملک لیاقت کو او ایس ڈیز کر کے محکمہ جیل خانہ جات رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سپریٹینڈینٹ سینٹرل جیل راولپنڈی منشا سندھو کو سپریٹینڈینٹ سینٹرل جیل راولپنڈی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ڈپٹی سپریٹینڈینٹ (ایگزیکٹو) ڈسٹرکٹ جیل لاہور غلام سرور کو سپریٹینڈینٹ ڈسٹرکٹ جیل لاہور،سپریٹینڈینٹ جیل محکمہ جیل خانہ جات پنجاب ساقب نزیر کو سپریٹینڈینٹ سینٹرل جیل راولپنڈی ،ڈپٹی سپریٹینڈینٹ(ڈیویلپمینٹ) سینٹرل جیل راولپنڈی محمد اکرم کو ڈپٹی سپریٹینڈینٹ (ایگزیکٹو)سینٹرل جیل راولپنڈی تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈپٹی سپریٹینڈینٹ(ڈیویلپمینٹ) سینٹرل جیل راولپنڈی کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :