Live Updates

مذاہب کے درمیان فساد کھڑے کرنے کی سازش کرنے والی قوتیں امن کی تباہی اور انسانوں کے قتل عام کی ذمہ دار ہیں'لیاقت بلوچ

عالمی برادری بے حسی اور جانبداری ترک کرے اور دنیا میں دہشتگردی اور انتہاپسندی پیدا ہونے کے اسباب ختم کری'قائم امیر جماعت اسلامی

منگل 19 مارچ 2019 15:14

مذاہب کے درمیان فساد کھڑے کرنے کی سازش کرنے والی قوتیں امن کی تباہی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) قائم مقام امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں آزاد کشمیر جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعوداحمد خان سے ملاقات کی۔مسلم لیگ (ن) کے چیئر مین اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق سے ملاقات میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صحت کا دریافت کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کا ملہ و عاجلہ عطاء کرے۔

ایبٹ آباد میں نیوزی لینڈ کی مسجد میں شہید ہونے والے نعیم راشد اور بیٹے کی شہادت پر خاندان کے افراد سے تعزیت کی۔اسلام آباداورایبٹ آبادمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشتگردی المناک واقعہ ہے۔یہ صرف ایک فرد کی نہیں اسلام فوبیا مائندسیٹ کا شاخسانہ ہے۔

(جاری ہے)

مذاہب کے درمیان فساد کھڑے کرنے کی سازش کرنے والی قوتیں امن کی تباہی اور انسانوں کے قتل عام کی ذمہ دار ہیں۔

عالمی برادری بے حسی اور جانبداری ترک کرے اور دنیا میں دہشتگردی اور انتہاپسندی پیدا ہونے کے اسباب ختم کرے۔طویل مدت سے زیر التوا کشمیر ،فلسطین اور افغانستان کے مسائل حل ہوںاور شا م میں عالمی بیرونی قوتیں مداخلت بند کریں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ اور نیٹو فورسز کی ناکامی، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ناکامی اور پلوامہ کی آڑ میں عالمی سازشوں کا نیا جال تیار ہورہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سبوتاڑ ہوجائے،اسرائیل کو تسلیم کرکے فلسطینیوں کو ہمیشہ کے لیے آزادی سے محروم کردیا جائے اور خطہ میں نیا عالمی منظر نہ ابھر سکے۔

پاکستانی حکومت ان سازشوں کے سامنے سرنڈر نہ کرے،جرا?ت،غیرت اور حکمت و تدبر کامظاہرہ کرے۔آزادی کشمیریوں ،افغانیوں اور فلسطینیوں کا حق ہے اور یہ ان کا مقدر بنے گا۔ظلم و جبر کی زنجیریں کٹ جائیں گی۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان حکومت سفارتی ،معاشی،تہذیبی اور سماجی محاذ پر مسلسل ناکامی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔مہنگائی ،بے روزگاری اور لاقانونیت ناقابل برداشت ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات