Live Updates

ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے تمام فیصلے فرد واحد کررہے ہیں 'حسن مرتضیٰ

منگل 19 مارچ 2019 15:14

ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے تمام فیصلے فرد واحد کررہے ہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے قائدین کے خلاف بنائے گئے مقدمات نہ مکمل اور ادھورے ہیں ، نیب کے پاس کسی معاملہ کی تفصیلات موجود نہیں ہیں ، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو ہراساں کیا جارہا ہے ، ان دونوں قائدین کی مقبولیت سے حکومت خوف زدہ ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ جمہوریت کے نام پر آمریت قائم کرنے والے عوام کے سامنے آچکے ہیں ،ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے تمام فیصلے فرد واحد کررہے ہیں ، عمران خان کے غیر مقبول فیصلے ان کی حکومت کے لئے خطرہ بن گئے ہیں ، ایک طرف عمران خان کے غیر مقبول فیصلے ہیں تو دوسری طرف وزرائ کا غیر مقبول موقف ہے ، شیخ رشید اور فواد چوہدری کوعوام مستر د کرچکے ہیں ،شیخ رشید اپنی اوقات بھول گئے ہیں ،وہ شعبدہ بازی کرنے کے لئے نئے نئے طریقے اختیار کرتے ہیں، شیخ رشید ریلوے کے خسارے کے ذمہ دار ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات