Live Updates

تھر کے کوئلے سے 330میگاواٹ کی بجلی کی پیداوار روشن پاکستان کی طرف بڑا قدم ہی'حسن مرتضی

حکومت کی کارکردگی بندر والی اچھل کود سے زیادہ کچھ نہیں، جعلی صادق امین چھ سالوں میں خیبرپختونخواہ میں ایک ہسپتال تک نہ بنا سکا

منگل 19 مارچ 2019 15:14

تھر کے کوئلے سے 330میگاواٹ کی بجلی کی پیداوار روشن پاکستان کی طرف بڑا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) پیپلزپارٹی کے پنجاب میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے تھر کول سے بجلی کی پیداوار پر پارٹی قیادت کو مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو کے تھر بدلے گا پاکستان کے خواب کو تعبیر مل رہی ہے، تھر کے کوئلے سے 330 میگاواٹ کی بجلی کی پیداوار روشن پاکستان کی طرف بڑا قدم ہے، بلاول بھٹو کی قیادت میں این آئی سی وی ڈی، سائبر نائیف جیسے عوامی منصوبے بھی اپنی مثال آپ ہیں۔

ا نہوںنے کہاکہ ایک طرف چیئرمین بلاول کی مدبرانہ قیادت ہے تو دوسری طرف سیاسی مسخرے ہیں، سرٹیفائیڈ صادق و امین کہلانے والا خیبرپختونخواہ کے بچوں کے وظائف تک کھا گیا ، بچوں کی قلم اور کتابوں کے پیسے تک نیازی سرکار ہڑپ کر گئی ،جعلی صادق امین چھ سالوں میں خیبرپختونخواہ میں ایک ہسپتال تک نہ بنا سکا،میٹرو کا ایسا منصوبہ بنایا جس نے خوبصورت پشاور کو کھنڈرات میں بدل دیا،میٹرو پشاور سفید ہاتھی بن چکا ہے ، یہ ہے ان کا ویڑن ۔

(جاری ہے)

ا نہوںنے کہاکہ عمران خان حکومت کی کارکردگی بندر والی اچھل کود سے زیادہ کچھ نہیں، لوگوں کے چندے کے پیسے کھانے کے عادی مجرموں سے یہی توقع کی جا سکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ دعوے صداقت اور امانت کے اور کام زکوا کے پیسے لوٹنا، بھائی ہسپتال کے نام پر چندہ جمع کرتا رہا اور بہن دبئی اور نیوجرسی میں پلازے بناتی رہی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات