اوپن یونیورسٹی کے 44علاقائی دفاتر کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

حصول علم کے خواہشمند افرادکو معیار ی تعلیم تک رسائی یقینی بنانا اور طلبہ کی سہولتوں میں اضافہ ترجیحات ہیں‘ ڈاکٹر ضیاء القیوم

منگل 19 مارچ 2019 15:33

اوپن یونیورسٹی کے 44علاقائی دفاتر کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے زیر صدارت منعقدہ ریجنل ڈائریکٹرز کانفرنس میں فیصلہ کیا ہے کہ طلبہ کو بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ملک کے 44۔شہروں میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاترکو مزید بہتر اور مضبوط بنایا جائے گا ،ْ ہر ریجن کی لیبارٹری میں انٹرنیٹ سہولت کے ساتھ 20تا 25 کمپیوٹرز اور لائبریریوں میں میٹرک تا پی ایچ ڈی سطح تک تمام تعلیمی پروگرامز کے درسی کتب دستیاب ہوں گے ،ْ طلبہ اور ریسورس پرسنزبوقت ضرورت اِن لائبریریوں سے عارضی طور پر )اُ دھار( درسی کتب حاصل کرسکیںگے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ 1.4ملین طلبہ کو درسی مواد کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ترسیل کتب کا عمل تیز کیا جائے گا اور ترسیل کتب کے عمل کی تکمیل کے لئے ایک ٹائم فریم مقرر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ضیاء القیوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہملک کے ہر کونے میںحصول علم کے خواہشمند افرادکو معیار ی تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانا اور طلبہ کی سہولتوں میں اضافہ میری ترجیحات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی سٹاف کو کام کا بہترین ماحول فراہم کرنا اور یونیورسٹی کی مجموعی نظام)انتظامی ،ْ مالی اوردرس و تدریس(میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن لانا میرے اہداف ہیں۔اس موقع پر وائس چانسلر نے اعلان کیا کہ علاقائی دفاتر میں ورکنگ حالت اور سہولتوں میں مزید اضافے کا جائزہ لینے کے لئے وہ بذات خود تمام ریجنل کیمپسسز کا دورہ کریں گے۔ ریجنل ڈائریکٹر ز کانفرنس ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل کیمپسسز کے زیر اہتمام منعقد ہوا ۔ ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ،ْ انعام الله شیخ نے علاقائی دفاتر کی ترقیاتی سرگرمیوں اور حاصل کردہ تعلیمی کامیابیوں پر تفصیلی رپورٹ پیش کی۔