وزیر پیٹرولیم غلام سرور کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت 22مارچ تک ملتوی

منگل 19 مارچ 2019 15:33

وزیر پیٹرولیم غلام سرور کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت 22مارچ تک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) اینٹی کرپشن عدالت نے وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت 22مارچ تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن عدالت کے جج بہادر علی خان کے رخصت پر ہونے کے باعث کارروائی نہ ہو سکی۔عدالت نے گزشتہ تاریخ سماعت پر وفاقی وزیر کے پیش نہ ہونے پر سخت اظہار برہمی کیا تھا ۔عدالت نے اینٹی کرپشن حکام کو آئندہ سماعت پر مکمل چالان پیش کرنے کی ہدایت بھی کر رکھی ہے۔