فوک گلوکارہ نسیم سیمی انتقال کر گئیں

وزیر اعلیٰ پنجاب کا گلوکارہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

منگل 19 مارچ 2019 15:33

فوک گلوکارہ نسیم سیمی انتقال کر گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے معروف فوک گلوکارہ نسیم سیمی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسیم سیمی نے فوک گلوکاری میں اپنا منفرد مقام بنایا۔مرحومہ نسیم سیمی کو دہڑے کی گائیکی میں کمال حاصل تھا۔ فوک گلوکاری میں مرحومہ کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔