نوازشریف کو آفر دی ہے کہ ملک کے کسی بھی ہسپتال سے علاج کروا لیں، وہ علاج نہیں باہر جانا چاہتے ہیں‘یاسمین راشد

نواز شریف کی ضمانت کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے،جو بھی فیصلہ ہوگا اس میں من و عن عمل کریں گے‘صوبائی وزیر صحت

منگل 19 مارچ 2019 15:33

نوازشریف کو آفر دی ہے کہ ملک کے کسی بھی ہسپتال سے علاج کروا لیں، وہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو آفر دی ہے کہ ملک کے کسی بھی ہسپتال سے علاج کروا لیں، نواز شریف علاج نہیں ، باہر جانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ملک کے کسی بھی ہسپتال سے علاج کروا لیں، نواز شریف علاج نہیں ، باہر جانا چاہتے ہیں۔کوٹ لکھپت جیل میں میڈیکل یونٹ 24 گھنٹے موجود ہے،: نواز شریف کی صحت کے لئے دعا گو ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی ضمانت کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے،سپریم کورٹ جو فیصلے کرے گی اس میں من و عن عمل کریں گے۔