سابق وزیر اعلی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات میں نیب نے مزید شواہد حاصل کر لیے

نیب کو شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ دروانی اور نصرت شہباز کے اثاثہ جات کی تفصیلات موصول ہوگئی ہیں

منگل 19 مارچ 2019 15:47

سابق وزیر اعلی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات میں نیب نے مزید ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) سابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات میں نیب نے مزید شواہد حاصل کر لیے۔میڈیا رپورٹس میں نیب ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نیب کو شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ دروانی اور نصرت شہباز کے اثاثہ جات کی تفصیلات موصول ہوگئی ہیں۔نصرت شہباز 12 کمپنیوں میں 69 لاکھ 56 ہزار 500شیئرز کی مالک ہیں۔

ایس ای سی پی رپورٹ کے مطابق نصرت شہباز کے شیئرز کی مالیت 87 لاکھ 85 ہزار روپے ہے۔96 ایچ ماڈل ٹائون کی رہائش اور مری کا گھ نصرت شہباز کے نام ہیں جنکی مالیت 18 کروڑ 65 لاکھ 81 ہزار 384 ہے ۔ نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے تہمینہ درانی کو ڈیفنس سمیت 8 قیمتی پراپرٹیز تحفے میں دے رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

تہمینہ درانی کے پاس گواد رمیں 4 کنال کا پلاٹ اور 1ایکڑ بیش قیمتی زمین بھی ہے ۔

نصرت شہباز کے اثاثوں کی مالیت 22 کروڑ 56 لاکھ 35 ہزار 970 جبکہ تہمینہ درانی 57 لاکھ 65ہزار کی مالک ہیں۔نصرت شہباز کے پاس قصور، فیروز والا میں 810 کنال کی زرعی زمین جسکی مالیت صرف 26 لاکھ ظاہر کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نصرت شہباز کے رمضان شوگر، مل، حمزہ سپنگ مل، کلثوم ٹیکسٹائل ، محمد بخش ٹیکسٹائل ،شریف پولٹری، شریف ڈیری،کوالٹی چکن،شریف ملک پروڈکٹس،کرسٹل پلاسٹک اورالعریبہ شوگر مل میں شیئرز ہیں۔