بیرون ملک نمائشوں میں پاکستانی کمپنیوں کی شرکت سے ملکی انڈسٹری ترقی کرے گی ‘خادم حسین

صنعتی نمائش سے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ،زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے‘سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

منگل 19 مارچ 2019 15:47

بیرون ملک نمائشوں میں پاکستانی کمپنیوں کی شرکت سے ملکی انڈسٹری ترقی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی طرف سے چین کے شہر شنگھائی میں منعقدہ آئسپو شنگھائی مورخہ5سی7جولائی اور جرمنی کے شہر ہینوور میں ایگری ٹیکنیکا نمائش10سی16نومبرمیں منعقد ہونے والی تجارتی نمائشوں کیلئے کاروباری افراد سے درخواستوں کی طلبی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک تجارتی نمائشوں میںپاکستانی کمپنیوں کی شرکت سے ملکی انڈسٹری ترقی کرے گی کیونکہ ان تجارتی نمائشوں میں دنیا بھر سے برآمدکنندگان شرکت کرتے ہیں جس سے پاکستانی تیار کنندگان کو اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش اور فروخت کرنے کے شاندار مواقع فراہم ہونگے اورپاکستان کو بڑے بڑے آرڈز ملنے کی توقع ہے ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ صنعتی نمائشوں سے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کے ساتھ حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر بھی بڑھیں گے اور مقامی صنعتیں ترقی کرینگی ۔