ستارہ امتیازکے لیے نامزدگی سے کچھ لوگوں کومروڑ اٹھ رہے ہیں، مہوش حیات

اس سے پہلے بھی فنکاروں کو ایوارڈز ملتے رہے ہیں لیکن کبھی کسی پر اس طرح تنقید نہیں کی گئی،ردعمل

منگل 19 مارچ 2019 15:47

ستارہ امتیازکے لیے نامزدگی سے کچھ لوگوں کومروڑ اٹھ رہے ہیں، مہوش حیات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ جب سے میری ستارہ امتیاز کیلئے نامزدگی ہوئی ہے، کچھ لوگوں کے مروڑ اٹھ رہے ہیں اور ان کا حسد اور بغض سامنے آرہا ہے۔میں ایسے لوگوں کیلئے صرف دعا ہی کر سکتی ہوںاور تجویز دوں گی کہ محنت کر کے مقابلے کی دوڑ میں شامل ہوجائیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ اس سے پہلے بھی فنکاروں کو ایوارڈز ملتے رہے ہیں لیکن کبھی اس طرح تنقید نہیں کی گئی۔ اگر حکومتی سطح پر میری فنی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے تو اس پر لوگو ں کو اپنا سر نہیں پیٹنا چاہئے۔ انہوںنے کہا کہ جو لوگ میرے خلاف مہم کا حصہ ہیں میں ان کیلئے میری خواہش ہے کہ آئندہ برس وہ بھی اعزاز کیلئے نامزد ہوں۔

متعلقہ عنوان :