پاکستان اور آسٹریلیا کے ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 22 مارچ کو کھیلاجائیگا

تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے ،پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہوں گے

منگل 19 مارچ 2019 15:56

پاکستان اور آسٹریلیا کے ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 22 مارچ کو کھیلاجائیگا
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 22 مارچ کو کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 24 مارچ، تیسرا میچ 27 مارچ، چوتھا میچ 29 مارچ ، پانچواں اور آخری میچ 31 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہوں گے۔شیڈول کے مطابق سیریز کے پہلے دونوں میچز شارجہ، تیسرا میچ ابوظہبی ، چوتھا اور آخری میچ دبئی میں کھیلا جائیگا۔