آکسفورڈ گرام سکول اسلام آباد کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کل ہوگی

منگل 19 مارچ 2019 16:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) آکسفورڈ گرام سکول اسلام آباد کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کل بدھ کو ہوگی۔

(جاری ہے)

پرنسپل جاوید نواز بنگش کے مطابق تقریب میں سالانہ کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی اور اپنی اپنی کلاسز میں اعلی تعلیمی قابلیت دکھانے والے لڑکے اور لڑکیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ سکول کے طلبہ و طالبات نے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا جن میں کرکٹ، فٹ بال، والی بال، ٹینس، نیٹ بال اور رسہ کشی کے مقابلوں میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :