شریف فیملی کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

منگل 19 مارچ 2019 16:15

شریف فیملی کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کیخلاف پنجاب اسمبلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) مسلم لیگ (ن )نے شریف فیملی کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری کی جانب سے پنجا ب اسمبلی میںجمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ کورٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ان کی فیملی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

(جاری ہے)

او رنہ ان کے ذاتی معالج کو نواز شریف تک رسائی دی جا رہی ہے۔حکومت پنجاب کا یہ اقدام انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے مترادف ہے۔حکومت پنجاب سیاسی انتقام میں اس قدر اندھی ہو چکی ہے نواز شریف کی فیملی سے ملاقات بند کر دی ہے۔ حکومت کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔لہذا یہ ایوان حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ شریف فیملی کو نواز شریف سے فی الفورملاقات کی اجازت دی جائے۔استحقاق کے مطابق میاں نواز شریف کو سہولیات فراہم کی جائیں۔