وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مریم نواز کے حوالے سے جھوٹ پر مبنی بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

منگل 19 مارچ 2019 16:15

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مریم نواز کے حوالے سے جھوٹ پر مبنی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) مسلم لیگ (ن) نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مریم نواز کے حوالے سے جھوٹ پر مبنی بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارد اد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ ذیب خانزادہ میں انتہائی غیر ذمہ دارانہ اورجھوٹ پر مبنی بیان دیا ہے کہ میاں نوازشریف ،مریم نواز سے خود ہی نہیں ملنا چاہتے جبکہ مریم نواز متعدد بار ٹویٹ کر چکی ہیں کہ انہیں نوازشریف سے ملنے کی اجازت نہ دی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے اس خود ساختہ اور جھوٹے بیان کی یہ ایوان پرزور مذمت کرتا ہے اور وفاقی وزیر اطلاعات سے استعفے کا مطالبہ کرتا ہے۔