گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران پولیس نے سندھ بھر سے مجموعی طور پر1581 ملزمان کو گرفتار کیا

منگل 19 مارچ 2019 16:23

گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران پولیس نے سندھ بھر سے مجموعی طور پر1581 ملزمان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوںپولیس مقابلوں سمیت علاقہ گشت ،پکٹنگ جیسے اقدامات کی بدولت سندھ پولیس نی441مفرور ،358 اشتہاریوںو دیگر782ملزمان سمیت مجموعی طورپر1581ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابقلاڑکانہ پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران317مفرور،290اشتہاری ودیگر30ملزمان سمیت مجموعی طورپر637ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا۔

کراچی پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران18مفرور،01اشتہاری و دیگر401ملزمان سمیت مجموعی طور پر420 ملزمان کورنگے ہاتھوںگرفتارکیا جنکے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

حیدر آباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیاںکر کی54مفرور،55اشتہاری و دیگر302ملزمان سمیت مجموعی طور پر411 ملزمان کو رنگے ہاتھوںگرفتا رکرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا۔

سکھرّ پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران17مفرور،11اشتہاری و دیگر20ملزمان سمیت مجموعی طور پر48ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا۔شہید بینظیرآباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران35مفرورملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن برآمدکیا۔میرپور خاص پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران01اشتہاری اور دیگر29ملزم سمیت مجموعی طور پر30ملزمان کورنگے ہاتھوںگرفتار کیا۔