مسلم مخالف سوچ لے کر آنے والوں کو ترک صدر کی انتباہ

کسی نے ترکی میں آ کر مسلمانوں پر حملہ کیا تو وہ زندہ واپس نہیں جائے گا۔ ترک صدر طیب اردگان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 مارچ 2019 15:49

مسلم مخالف سوچ لے کر آنے والوں کو ترک صدر کی انتباہ
استبول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2019ء) مسلم مخالف سوچ لے کر آنے والوں کو ترک صدر طیب اردگان نے انتباہ کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کسی نے ترکی میں آ کر مسلمانوں پر حملہ کیا تو وہ زندہ واپس نہیں جائے گا۔1916ء میں ترکی پر حملہ آور اتحادی ناکام ہوئے تھے۔اسی طرح آج بھی ہر حملہ آور ناکام ہو گا۔گذشتہ روز بھی ترک صدر طیب اردگان نےنیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدری کی تھی ۔

ترک صدر کا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بطور مسلمان ہم کبھی نہیں جھکیں گے اور نہ ہی ہم ان دہشتگردوں کی سطح تک نیچے گریں گے۔ہمارا رویہ کسی بھی معصوم کی شہادت پر ایسا ہی ہو گا چاہے اس کا تعلق کسی بھی طبقے سے ہو اور اس کا مذہب جو بھی ہو۔

(جاری ہے)

ہم نے جو رویہ نیوزی لینڈ، فلسطین اور میانمار میں معصوم مسلمانوں کے قتل کے خلاف اپنایا وہی اصول کسی بھی معصوم شخص کے قتل کے خلاف اپنائیں گے۔

ہم اپنے اخلاق سے اس دنیا کو بدل دیں گے اور یہ سب ہمیں کسی جبر یا استحصال سے نہیں بلکہ اپنے ایمان سے ملے گا۔اسلام ہمیں اخلاقیات کا درس دیتا ہے جو کہ انسانیت کے لیے بھی ضروری ہے۔واضح رہے گذشتہ روزترک صدر طیب اردگان نے نیوزی لینڈ میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی تھی اور کہا کہ اللہ متاثرین پر رحم کرے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے۔صدر طیب اردگان نے افسوناک واقعے پر مسلم دنیا سے تعزیت کی اور ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میں اپنے ملک کی طرف سے پوری مسلم امہ اور نیوزی لینڈمیں ہونے والے حملے سے متاثرہ لوگوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ ترک صدر نے اسے اسلام فوبیا کا نتیجہ قرار دے دیا تھا۔خیال رہے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ کرنے والا دہشت گرد دو بار ترکی بھی جا چکا تھا۔