پی ایس ایل فور میں فیشن راؤنڈ اپ، ایسی تصاویر جنہوں نے سب کے دل جیت لیے

خواتین میزبان ایرن ہالینڈ اور زینب عباس لباس کے بہترین انتخاب کی وجہ سے توجہ کا مرکز رہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 مارچ 2019 16:36

پی ایس ایل فور میں فیشن راؤنڈ اپ، ایسی تصاویر جنہوں نے سب کے دل جیت لیے
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 مارچ 2019ء) : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن نے ہر سال کی طرح اس سال بھی پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر دیا۔ پی ایس ایل فور کے دوران کرکٹ شائقین نے گھنٹوں ٹی وی اور لیپ ٹاپ اسکرینز کے آگے گزار دئے۔ ایک طرف جہاں سب کی نظریں فیلڈ میں ادھر اُدھر جاتی گیند پر تھی ، کرکٹ گراؤنڈز میں موجود خوب صورت خواتین میزبان اور ان کی تیاریوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکا۔

ایک طرف جہاں کھلاڑی اپنی اپنی ٹیم کے یونیفارم میں ملبوس تھے وہیں دو خواتین اپنے لباس کے شوخ رنگوں سے کرکٹ اسٹیڈیم کو چار چاند لگا دیتی تھیں۔ یہ دو خواتین کوئی اور نہیں بلکہ زینب عباس اور ایرن ہالینڈ ہیں جو اپنے شوخ اور خوبصورت لباس کی وجہ سے پی ایس ایل فور کے دوران کرکٹ شائقین کی بھی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

(جاری ہے)

دبئی میں کھیلے جانے والے ایک میچ میں میزبان ایرن ہالینڈ نے شوخ گلابی رنگ کا رنگ لباس زیب تن کیا جسے انہوں نے Gucci کی بیلٹ کے کمبینیشن سے مزید خوبصورت بنا دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایک میچ میں ایرن ہالینڈ نے مشرقی لباس زیب تن کیا اور وہ بھی ان پر خوب جچا۔ جبکہ مشرقی لباس کے ساتھ ایرن کی خوبصورت بالیاں (Earrings) بھی توجہ کا مرکز رہیں۔
یہی نہیں پی ایس ایل کی دوسری خاتون میزبان زینب عباس نے بھی اپنے لباس کے انتخاب سے شائقین کرکٹ کو خاصا متاثر کیا۔

زینب عباس کے کالی دھاریوں والے اس لباس نے خوب تعریف سمیٹی۔
جبکہ دوسری جانب زینب عباس کا ٹو پیس سوٹ پہن کر کرکٹ اسٹیڈیم میں آنا بھی شائقین کرکٹ اور زینب عباس کے مداحوں کو خوب بھایا۔ مشرقی لڑکی ہونے کے باوجود انہوں نے مغربی لباس کو اس قدر نفیس انداز میں carry کیا کہ کوئی بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا۔