Live Updates

دہشتگردی اور انتہاء پسندی کا کوئی مذہب نہیں، عمران خان

دکھ کی اس گھڑی میں نیوزی لینڈ کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 19 مارچ 2019 16:46

دہشتگردی اور انتہاء پسندی کا کوئی مذہب نہیں، عمران خان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 مارچ 2019ء ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کا کوئی مذہب نہیں ہے، دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 30 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ۔

اجلاس 4 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کی۔ وزیراعظم نے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہید افراد کیلئے خصوصی دعا کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان نیوزی لینڈ کے ساتھ کھڑا ہے۔

(جاری ہے)

دہشتگردی اور انتہاپسندی کا کوئی مذہب نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے ، دہشتگردی سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ضروری ہیں۔

مشکل وقت میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے رواں ماہ سندھ میں جلسے کا فیصلہ کیا ہے وہ 29 مارچ کوکراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ شہری مسائل، کراچی پیکج و دیگرامورکا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم 30 مارچ کوکراچی سے گھوٹکی روانہ ہوں گے اور جلسے سے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے رواں مہینے تھرپارکر کا دورہ کیا تھا جہاں وزیراعظم عمران خان نے مستحق لوگوں میں صحت کارڈ تقسیم کئے تھے اور جلسہ سے خطاب کیا تھا، رواں ماہ میں وزیراعظم کا سندھ میں دوسرا جلسہ ہوگا۔ وزیراعظم نے تھر میں اعلان کیا تھا کہ سندھ کے ہرضلعے میں جائیں گے اورعوام کو پیغام ہے کہ تعلیم یافتہ لوگ پی ٹی آئی کا ساتھ دیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات