وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر چئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن سارہ احمد کا دورہ جنوبی پنجاب

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 19 مارچ 2019 16:56

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر چئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن سارہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2019ء) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر پہلی مرتبہ ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف میں میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے عوامی آگاہی مہم شروع کی جا رہی ہے۔ عوام کو چائلڈ پروٹیکشن، بچوں کےحقوق اور ان کے تجفظ کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چئیر پرسن سارہ احمد پہلے مرحلے میں 19مارچ بروز منگل چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان، ایس او ایس ویلج ملتان اور سوشل ویلفئیر ڈپارٹمنت ملتان کا دورہ کیا جا ئے گا۔

اس کے بعد 20مارچ کو ڈیرہ غازی خان میں عوامی آگاہی مہم کی جائے گی اور آگاہی واک بھی بھی ہوگی۔ اسی روز 20مارچ کو تونسہ شریف میں بیورو کی جانب سے عوامی آگاہی مہم ہوگی۔ اس کے علاوہ چئیر پرسن سارہ احمد تونسہ میں مقامی کالج اور سکول میں بھی چائلڈ پروٹیکشن اور بچوں کے حقوق کے حوالے سے خطاب بھی کریں گی۔

متعلقہ عنوان :