Live Updates

وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر 29 مارچ کو کراچی پہنچیں گے

دورے میں اعلی سطح اجلاس کی صدارت اور کراچی پیکج کا اعلا ن جبکہ حیدرآباد میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے

منگل 19 مارچ 2019 17:29

وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر 29 مارچ کو کراچی پہنچیں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو کراچی پہنچیں گے، دورے میں اعلی سطح اجلاس کی صدارت اور کراچی پیکج کا اعلان کریں گے جبکہ حیدرآباد میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سندھ کا3 روزہ دورہ کریں گے، اس سلسلے میں عمران خان 29 مارچ کو کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ اعلی سطح اجلاس کی صدارت کریں گے ، جس میں امن و امان کی صورتحال پرغور کیاجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کو کراچی میں پی ایس ایل کیکامیاب انعقاد پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ عمران خان کراچی پیکج کا اعلان کریں گے ۔وزیراعظم 30 مارچ کو گھوٹکی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور حیدرآباد میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا چند دنوں میں کوئٹہ اورگوادر کا دورہ بھی متوقع ہے ، جس میں وہ ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ اور نئے پیکجز کا اعلان کریں گے اور معاشی سرگرمیوں کیفروغ کیلئے فریم ورک پربریفنگ لیں گے۔

گوادر میں نئے ائیرپورٹ سمیت مختلف منصوبوں کاافتتاح ہو گا جبکہ کوئٹہ میں سیکیورٹی صورتحال، بلوچستان پیکیج پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔یاد رہے ہفتے کو وزیرِ اعظم عمران خان نے اعلی سطح اجلاس میں کراچی کے مسائل پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا تھا کراچی کی بڑھتی آبادی اور ماحولیاتی مسائل پر قابو پانا ضروری ہے۔اجلاس میں گرین لائن منصوبے پر پیش رفت اور اس کی فعالیت کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور کراچی پیکج کے تحت دیگر منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا تھا۔وزیرِ اعظم کا کہنا تھا بڑے شہروں کے منصوبوں میں ماحولیات کے عنصر کو مدِ نظر رکھا جائے، اس کے لیے لانگ ٹرم منصوبہ بندی ضروری ہے، تاکہ گرین ایریاز کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات