ٹیلی نار پاکستان اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے مابین ترقی کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال پر تبادلہ خیال

منگل 19 مارچ 2019 17:29

ٹیلی نار پاکستان اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے مابین ترقی کیلئے ٹیکنالوجی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) ٹیلی نار پاکستان نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد، دونوں اداروں کی انتظامیہ اور انٹرنیشنل ورکشاپ آن لیڈر شپ اینڈ سیکورٹی (آئی ڈبلیو ایل ایس) کے شرکاء پر مشتمل وفد کے اعزاز میں اپنے 345 کیمپس میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کا مقصد ایک مباحثہ کا اہتمام تھا کہ کس طرح ٹیکنالوجی قومی ترقی اور معاشروں کو بااختیار بنانے کیلئے اہم کردار ادا کر سکتی ہے اور بین الاقوامی مندوبین کو ٹیلی نار پاکستان کے کامیاب اور موثر ڈیجیٹل اقدامات کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔

اعلیٰ سطحی تقریب کا اہتمام ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او عرفان وہاب خان اور ان کی مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں فیکلٹی اور IWLS-1 کے شرکاء سمیت چین، مملکت سعودی عرب، اردن، میانمار، تیونس، جنوبی افریقہ، ارجنٹائن، پرتگال، نیوزی لینڈ، سری لنکا، فن لینڈ، رومانیہ، یو اے ای، شام اور برطانیہ سے مندوبین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ٹیلی نار 345 کیمپس کے دورہ کے دوران مندوبین کو ٹیلی نار پاکستان میں تازہ ترین جدتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او عرفان وہاب خان نے تقریب کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی تک رسائی ذیلی فوائد کیلئے اہم ہو سکتی ہے اور یہ لوگوں کو بااختیار بنانے، پیداواری سرمایہ کاری کو بڑھانے اور پیداواریت کی کھپت اور اس میں اضافے اور آمدن میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی نار دیہی علاقوں میں اپنی واضح موجودگی کے ساتھ پاکستان کی معروف ڈیجیٹل سروسز پروائیڈر کمپنی ہے اور صنعت میں سب سے پہلے شروع کئے جانے والے بہت سے اقدامات کی محرک ہے۔

ہم ٹیلی نار پاکستان میں سمارٹ کنیکٹیویٹی، خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن اور پلیٹ فارمز اور پاکستان کی عوام کو مالیاتی شمولیت کی سہولت فراہم کرتے ہوئے پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں کو تبدیل کرنے اور ان پر اثر انداز ہونے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کی راہ پر گامزن ادارے کی حیثیت سے ٹیلی نار پاکستان اپنی جدت کی حامل توجہ کے ذریعے آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ڈیٹا اینالائٹکس اور بلاک چین کو استعمال میں لاتے ہوئے بہترین قومی نتائج تشکیل دینے کے لئے انٹیلی جنٹ ٹیکنالوجیز فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ماڈل حکومت، کاروباری اداروں اور پاکستان کی عوام کو فراہم کرنے کے لئے ہمارے مقصد کے ساتھ منسلک ہے کہ کون سے معاملات ان کے لئے اہم ہیں اور ہمیں ان کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں شراکت دار بننے کے قابل بناتا ہے۔ ٹیلی نار متعدد جدید مصنوعات اور صنعت میں فراہم کئے جانے والے سب سے پہلے حل کے ساتھ آئی سی ٹی کے زیر اہتمام پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی قیادت کر رہا ہے۔

کمپنی نے عوام کے لئے ڈیجیٹل مواقع پر توجہ دی اور زیادہ مالیاتی شمولیت کے مقصد کے ساتھ مالیاتی خدمات کا آغاز کیا ہے۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی انٹرنیشنل ورکشاپ میں شرکاء نے ڈیجیٹل ترقی کیلئے ٹیلی نار پاکستان کے عزم کو سراہا جو ایک ڈیجیٹل پاکستان کے لئے حکومت کے عزم کے ساتھ مکمل یگانگت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوائد کے حصول کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم جانتے ہوں کہ ماضی حال میں کیا پیشرفت ہوئی ہے اور اپنے مستقبل کے لئے کون سی ٹیکنالوجی کو رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ٹیکنالوجی کے تیزی سے ابھرنے کے باوجوداس کے ذمہ دار استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ٹیکنالوجی کا موثر استعمال پائیدار مستقبل کے لئے اہم کردار ادا کرے گا۔ ٹیلی نار پاکستان کو یقین ہے کہ قدر کی تخلیق، جدت، انٹرپرائز سلوشنز، صارف تجربہ اور تذویراتی شراکت داری پر مضبوط توجہ کے ساتھ ٹیکنالوجی کے ذریعے وسیع مواقع موجود ہیں جو معاشروں کو بااختیار بنانے اور اہم معاملات میں لوگوں کو آپس میں منسلک کرنے کیلئے کمپنی کے وژن کی فراہمی کے وعدہ سے منسلک ہیں۔